بیرون ملک مقیم پاکستانی کی سیٹیزن پورٹل پر شکایات، وزیراعظم کا نوٹس

بیرون ملک مقیم پاکستانی کی جانب سے سیٹیزن پورٹل پر درج کردہ شکایات پر وزیراعظم عمران خان کی جانب سے نوٹس لے لیا گیا ہے۔
نوٹس کے بعد وزیر اعظم کے حکم پر اسلام آباد لینڈ ریونیو کے افسران کے خلاف کارروائی اور انکوائری کا آغاز کردیا گیا ہے۔
اس ضمن میں وزیراعظم آفس سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک پاکستانی نے پلاٹ منتقلی سے متعلق وزیراعظم کو شکایات کی تھیں جس پر سرکل رجسٹرارآفس نے شہری کی شکایت پر اس کی دادرسی نہیں کی تھی۔
بعدازاں ڈپٹی رجسڑار کو آپریٹو سوسائیٹز اسلام آباد کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیا گیا ہے اور چیف کمشنر نے وزرات داخلہ سےسرکلرجسٹرار کو معطل کرنے کی سفارش کر دی ہے۔
انسپیکٹر کوآپریٹیو سوسائیٹیز کو عہدے سے برطرف کر دیا گیا ہے اور متعلقہ ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے بینک اکاؤنٹس منجمد کردیئے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News