Advertisement

وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 14 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا۔

کابینہ اجلاس میں وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب پر تبادلہ خیال ہوگا اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر بھی بات چیت ہوگی۔

وفاقی کابینہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی منظوری سمیت اقوام متحدہ کی چار گاڑیوں کو پاکستان کے راستے کابل لے جانے کی منظوری  دی جائیگی۔

 کابینہ ایجنڈے میں کابینہ کمیٹی برائے ادارہ جاتی اصلاحات کے فیصلوں کی توثیق سمیت کابینہ کمیٹی برائے قانون سازی کے فیصلوں کی توثیق اور اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق شامل ہے۔

اجلاس میں کابینہ پاک چین سفارتی تعلقات کے 70 سال مکمل ہونے پر یادگاری سکہ جاری کرنے کی منظوری دے گی۔

Advertisement

کابینہ ریلوے پولیس کے دائرہ اختیار سے متعلقہ ایس آر اوز جاری کرنے کی منظوری سمیت نجی ایئرلائن کو پیسنجر اینڈ کارگو لائسنس جاری کرنے کی منظوری دے گی۔

اسکے علاوہ وفاقی کابینہ الیکشن کمیشن کی سالانہ رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرنے کی منظوری دے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version