Advertisement

حکومت کا منی لانڈرنگ کیسز چلانے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر سے خدمات لینے کا فیصلہ

منی لانڈرنگ

ایف اے ٹی ایف کی باقی ماندہ 3 شرائط کو پورا کرنے کے لئے حکومت نے منی لانڈرنگ کیسز چلانے کے لئے پرائیویٹ سیکٹر سے خدمات لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس ضمن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لئے پرائیویٹ ملکی اور غیر ملکی ایجنیسوں سمیت قانونی ماہرین کی خدمات بھی لی جائیں گیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ایکسپورٹ ،امپورٹ اور بیرون ملک پاکستانیوں کی ترسیلات تخریبی فنانس میں استعمال ہونے پر مقدمات قائم کیے جائینگے۔

ذرائع نے بتایاہے کہ مقدمات چلانے کے لئے قانونی ماہرین کے علاوہ متعلقہ محکموں کے افسران کی خدمات بھی لی جائیں گی اور کیسوں کو چلانے کے لئے ایک مرکزی اثاثہ ریکوری آفس بنایا جائے گا جس میں اینٹی نارکوٹکس فورس، کسٹم، آئی آر ایس، ایف آئی اے اور نیب کے افسران کو تعینات کیا جائے گا۔

ضبط شدہ مال کی نگرانی کے لیے الگ سے عملہ متعین کیا جائے گا اور نیب اور ایف آئی اے کی رہنمائی کے لئے لاء آفیسرز مقرر کیے جائیں گے۔

Advertisement

اسکے علاوہ پراپرٹی کی قیمتوں کے تعین کے لیے مارکیٹ سے ایجنیسوں کی خدمات بھی لی جائیں گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہریار چشتی موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے ایڈوائزری کمیٹی کے رکن منتخب
آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ترک بری افواج کےکمانڈر کی ملاقات
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
Next Article
Exit mobile version