Advertisement

کسی انتخابی اصلاحات کی ضرورت نہیں ہے، شاہد خاقان عباسی

وزیراعظم کو دھمکی

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ملک کو آئین کے مطابق چلایا جائے تو کسی انتخابی اصلاحات کی ضرورت نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ الیکٹرانک ووٹنگ میشن بنانا حکومت اور پارلیمنٹ کا کام نہیں ہے بلکہ یہ الیکشن کمیشن کا کام ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کسی چیز کا حل نہیں ہے بلکہ یہ مزید ابہام پیدا کریگا کیونکہ جو ملک کاغذی نظام نہیں چلا سکے وہ الیکٹرانک نظام بھی نہیں چلاسکتا ہے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ 3سال میں آٹےکی قیمت دگنی ہوگئی جبکہ ایسا پہلے کبھی نہیں ہوا ہے، بجلی 200 فیصد مہنگی ہوگئی ہے اور چینی کی قیمتیں کم کرنے کیلئے بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نےکہاتھارمضان میں قیمتوں کی مانیٹرنگ خود کروں گا اس کے بعد ماہ رمضان میں اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم جس چیزکوہاتھ لگاتے ہیں وہ تباہ ہوجاتی ہے، جس چیزکی نگرانی کرتے ہیں وہی عوام پر بوجھ بن جاتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version