Advertisement

ماحولیات کا عالمی دن، وزیراعظم مرکزی تقریب سے آج خطاب کریں گے

ماحولیات کا عالمی دن

ماحولیات کے عالمی دن کی میزبانی پاکستان کررہا ہے جس کی مرکزی تقریب آج کنونش سینٹر اسلام آباد میں ہوگی۔

عالمی یوم ماحولیات کی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعظم عمران خان ہوں گے اور تقریب سے خطاب بھی کریں گے جبکہ دنیا کے مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے مندوبین کورونا کی وجہ سے ورچوئل طور پر تقریب میں شرکت کریں گے ۔

وزیراعظم اپنے خطاب میں اب تک کی اچیومنٹ، نئے اہداف اور اہم اعلانات بھی کریں گے۔

ماحولیات کے عالمی دن پر منفرد تقریب میں چاروں صوبوں کا ثقافتی شو روایتی رقص پیش کیا جائے گا۔

تقریب میں چینی صدر، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت عالمی لیڈر کے مبارکباد کے پیغامات نشر کئے جائیں گے۔

تقریب میں ملی نغمے، بلین ٹری سونامی کی سائیٹس اور پرفضا مقامات کی جھلک پیش کی جائے گی۔

Advertisement

خیال رہے کہ تقریب میں سیاسی و حکومتی شخصیات، وزراء، غیر ملکی سفیروں شریک ہوں گے۔

 پاکستان کو عالمی یوم ماحولیات کی تقریبات کی میزبانی کا یہ اعزاز وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں حکومت کی جانب سے قدرتی ماحول کی بحالی و تحفظ اور مسائل کے حل کے لئے قدرتی طریقوں کو بروئے کار لانے کی کوششوں کا عالمی سطح پر اعتراف ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version