Advertisement

جب تک تمام شہریوں کو ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہو سکتی، ڈاکٹر فیصل سلطان

ڈاکٹر فیصل سلطان

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ جب تک تمام شہریوں کو ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہو سکتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی یو ایس ایڈ کی جانب سے پاکستان کو کورونا سے بچاؤ کے آلات دینے کی تقریب میں معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے خطاب کیا ہے۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ کورونا نے پوری دنیا کے تمام ممالک کے صحت کے نظام کو متاثر کیا ہے اور اس بیماری کا مقابلہ کوئی ایک ملک تنہا نہیں کر سکتا ہے۔

ڈاکٹر فیصل کا کہنا تھا کہ کورونا کے خلاف پوری دنیا کو متحد ہونا ہوگا اور ویکسین بھی اس وباء سے بچاؤ کے ضروری ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان میں موجودہ لہر بہتری کی طرف جا رہی ہے لیکن جب تک تمام شہریوں کو ویکسین نہیں لگتی پابندیاں ختم نہیں ہو سکتی ہیں۔

Advertisement

ڈاکٹر فیصل سلطان نے مزید کہا ہے کہ دنیا بھر میں سال کے آخر تک اتنے لوگ ویکسین لگوا لیں گے کہ پھیلاؤ کم ہو جائے گا۔

اس سے قبل تقریب کے دوران یوایس ایڈ کی جانب سے پاکستان کو کورونا سے بچاؤ کے آلات فراہم کیے گئے ہیں جس پر ڈاکٹر فیصل کی جانب سے یو ایس ایڈز کا شکریہ ادا کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈاکٹر فیصل سلطان نے بتایا ہے کہ یوایس ایڈ کی یہ کوشش ہمارے مابین طویل دوستانہ تعلقات کی عکاس ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ آکسیجن، مانیٹرنگ آلات اس کھیپ میں شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کے انرجی سیکٹر میں بڑی پیشرفت؛ ترکی کی نیشنل آئل کمپنی کی انٹری
اسلام آباد میں معمولاتِ زندگی بحال، وفاقی پولیس کا شہر بھر سے رکاوٹیں ہٹانے کا فیصلہ
سعد رضوی کے گھر پر چھاپے میں برآمدگی کی تفصیل جاری
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
نارتھ ایسٹ پمپنگ اسٹیشن پر K-II لائن کی مرمت کا کام شروع
ٹی ایل پی واقعے پر جعلی خبروں کے خلاف بڑا ایکشن شروع
Advertisement
Next Article
Exit mobile version