Advertisement

سندھ میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کی اجازت نہیں دی جائے گی، فواد چوہدری

نشست

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ سندھ میں مکمل طور پر لاک ڈاؤن کی اجازت قطعی طور پر نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے اپنے بیان میں سندھ حکومت کی جانب سے مکمل لاک ڈاؤن پہ رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ  مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے وفاقی حکومت کی پالیسی واضح ہے، سپریم کورٹ بھی فیصلہ دے چکی ہے کہ صوبے اس ضمن میں انفرادی فیصلہ نہیں کر سکتے۔

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کا کوئی آپشن کسی صوبے کو دستیاب نہیں ہے، کووڈ کے حوالے سے پالیسی وفاق اور این سی او سی جاری کرتے ہیں اور صوبے اس پر عمل درآمد کے پابند ہیں۔

فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کورونا کا بھرپور طریقے سے مقابلہ کیا ہے، اب تک ہم انسانی جانیں بچانے میں بھی کامیاب ہوئے اور ملکی معیشت بھی اپنے پاؤں پر کھڑی ہو رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مکمل لاک ڈاؤن کے بارے میں وزیراعظم کا موقف ہے کہ اس سے مزدور، دیہاڑی دار اور یومیہ اجرت پر کام کرنے والے طبقات شدید متاثر ہوتے ہیں۔

Advertisement

فواد چوہدری نے کہا کہ اگر سندھ نے ایس او پیز پر عمل کیا ہوتا تو آج کراچی میں صورتحال سنگین نہ ہوتی۔ سندھ کو وفاق کا یہ پیغام واضح طور پر دیا گیا ہے کہ انفرادی فیصلے نہیں کئے جا سکتے، این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد کیا جانا ضروری ہے۔

وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے مزید کہا کہ پاکستان آرٹیکل 151 کے تحت ایک سنگل مارکیٹ ہے، کراچی کی بندرگاہ پاکستان کی معیشت کی شہ رگ ہے اور ایسا اقدام اٹھانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی جس سے پاکستان کی معاشی شہ رگ متاثر ہو۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ضلع خیبر میں سیکیورٹی فورسزکی کارروائی، 4دہشتگردہلاک
حکومت نےآئی ایم ایف کی ایک اورشرط پوری کر دی
جس نےبندوق اٹھائی اس سےسختی سےنمٹیں گے، میرسرفراز بگٹی
ترک بری افواج کے کمانڈر کو نشان امتیاز ملٹری دے دیا گیا
غزہ میں امن کے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہوسکتا،وزیراعظم شہبازشریف
مولانا فضل الرحمان کا 2 مئی کو کراچی میں ملین مارچ کا اعلان
Next Article
Exit mobile version