آزاد کشمیر کے جوش و خروش کو دیکھ کر شک نہیں کہ فتح شیر کی ہوگی، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر کی عوام کے جوش و خروش کو دیکھ کر شک نہیں کہ الیکشن میں فتح شیر کی ہی ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے جلسہ میں کہا کہ آج پورا دن عوام اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے جس جذبے، جوش اور ہمت کا مظاہرہ کیا، وہ لائق تحسین ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام اور کارکنان نے تمام دقتوں کے باوجود بڑے حوصلے سے کام لیا ہے۔ عوام کے جوش و خروش کو دیکھ کر شک نہیں کہ فتح شیر کی ہی ہوگی۔
شہبازشریف نے کہا کہ انتخابی ضابطوں، شفافیت اور غیر جانبداری کی جس طرح تمام دنوں دھجیاں اڑائی گئیں ہیں، قوم کو یہ افسوسناک مناظر یاد رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن کی فتح آزاد جموں و کشمیر کے باشعور و باہمت عوام اور مخلص و نظریاتی کارکنوں کے نام کرتے ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ آپ کی محنت رنگ لائے گی۔
قائد حزب اختلاف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

