Advertisement
Advertisement
Advertisement

آزاد کشمیر کے جوش و خروش کو دیکھ کر شک نہیں کہ فتح شیر کی ہوگی، شہباز شریف

Now Reading:

آزاد کشمیر کے جوش و خروش کو دیکھ کر شک نہیں کہ فتح شیر کی ہوگی، شہباز شریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے کہ کشمیر کی عوام کے جوش و خروش کو دیکھ کر شک نہیں کہ الیکشن میں فتح شیر کی ہی ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے جلسہ میں کہا کہ آج پورا دن عوام اور مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے جس جذبے، جوش اور ہمت کا مظاہرہ کیا، وہ لائق تحسین ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عوام اور کارکنان نے تمام دقتوں کے باوجود بڑے حوصلے سے کام لیا ہے۔ عوام کے جوش و خروش کو دیکھ کر شک نہیں کہ فتح شیر کی ہی ہوگی۔
شہبازشریف نے کہا کہ انتخابی ضابطوں، شفافیت اور غیر جانبداری کی جس طرح تمام دنوں دھجیاں اڑائی گئیں ہیں، قوم کو یہ افسوسناک مناظر یاد رہیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ آج کے دن کی فتح آزاد جموں و کشمیر کے باشعور و باہمت عوام اور مخلص و نظریاتی کارکنوں کے نام کرتے ہیں۔ ہمیں پورا یقین ہے کہ آپ کی محنت رنگ لائے گی۔

Advertisement
انھوں نے یہ بھی کہا کہ انتخابات کے دوران فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے سیاسی جماعتوں کے کارکنان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں۔ فائرنگ اور اس کے نتیجے میں بے گناہ کارکنان کی اموات انتہائی قابل مذمت فعل ہے۔
قائد حزب اختلاف نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے بھی دعا کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر