Advertisement

پولیس کا نظام تباہ ہوگیا ہے اب بچیوں کی لاشیں بھی محفوظ نہیں، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ پولیس کا نظام تباہ ہوگیا اب تو ہماری بچیوں کی لاشیں بھی محفوظ نہیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق حلیم عادل شیخ کا کہنا ہے کہ ٹھٹھہ میں چودہ سالہ لڑکی مرحومہ آمنہ کی نعش کی بے حرمتی کا یہ ایک افسوسناک اور دردناک واقعہ ہے، اس واقعے سے انسانیت شرما گئی ہے۔

اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ وفاق رینجرز کے ذریعے ڈاکو راج کے خلاف آپریشن کرے گی، ہم ایسے لوگوں کو سرِعام پھانسی کی بات کرتے ہیں تو یہ موم بتی والے سیاستدان کہتے ہیں“پھانسی نہ دو پھانسی نہ دو“.

انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت پولیس کے ذریعے  صرف مال اکٹھے کرنے پر لگی ہوئی ہے، وفاق رینجرز کے ذریعے ڈاکو راج کے خلاف آپریشن کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پولیس آج رات میں اس درندے کو گرفتار کرے اگر گرفتار نہیں کرینگے تو ایس ایس پی اس کا جوابدہ ہوگا۔

Advertisement

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ہم مظلوم کے ساتھ کھڑے ہیں اور متاثرہ خاندان کی بیت المال سے مالی مدد کرینگے۔

اپوزیشن لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا کہ ایس پی ہو یا ایم ایس کسی نے بھی اس کیس کو خراب کرنے کی کوشش کی تو اس پر خدا کی لعنت ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب سے ایک ارب ڈالر کی سرمایہ کاری، اعلیٰ سطحی کاروباری وفد پاکستان پہنچ گیا
پیپلزپارٹی سے بڑھتےاختلافات: محسن نقوی کل وزیراعظم سے اہم ملاقات کریں گے
سندھ میں ٹائر جلانے اور پائرو لائسز پلانٹس کے آپریشن پر مکمل پابندی عائد
بلوچستان میں معدنیات کے ذخائر کے منصوبے پر بڑی پیشرفت، 3.5 ارب ڈالر کا معاہدہ طے
پاکستان ہتھیاروں کی دوڑ میں شامل نہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
اسرائیل نے سابق سینیٹر مشتاق احمد کو رہا کردیا، 150 ساتھیوں کے ہمراہ اردن پہنچ گئے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version