Advertisement

عوام کو سہولیات میسر کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، خرم شیر زمان

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ عوام کو سہولیات میسر کرنا حکومت اور اداروں کی ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق خرم شیر زمان نے کمشنر کراچی نوید شیخ کو خط لکھا جس میں کہا گیا کہ کلب روڈ اور زیب النساء روڈ کے بند ہونے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے کراچی کی 2 اہم شاہراہوں کو شہریوں کیلئے ون وے کردیا گیا ہے۔

خرم شیر زمان نے خط میں یہ بھی لکھا کہ کمشنر کراچی عوام کی سہولت کیلئے 3 روز میں سڑک کو ٹریفک کیلئے بحال کریں، سڑکوں کے بند ہونے سے عوام کے قیمتی وقت کا ضیاء ہوتا ہے۔

پی ٹی آئی کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے مزید کہا کہ کراچی میں ٹریفک کا نظام درہم برہم اور تباہ حال ہے، ٹریفک کے نظام میں آسانی کے بجائے حکومت مشکلات میں اضافہ کررہی ہے، 3 روز میں سڑک بحال نہیں کی گئی تو معاملے پر عدالت سے رجوع کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
غیرقانونی افغان شہریوں کی وطن واپسی کیلئے طورخم سرحد کھول دی گئی، تجارت تاحال بند
یوم آزادی گلگت بلتستان پر آئی ایس پی آر نے خوبصورت نغمہ جاری کردیا
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version