Advertisement

عامر لیاقت کی ٹریفک وارڈن سے لڑائی؛ ویڈیو وائرل ہوگئی

عامر لیاقت حسین کی ٹریفک وارڈن سے  لڑائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق آج سہ پہر فیروزآباد ٹریفک سیکشن کی حدود شارع قائدین کٹ جو شارع فیصل کو ملتا ہے پر ہیڈ کانسٹیبل سید یاسر عباس اپنی ڈیوٹی پر معمور تھے۔

اسی اثناء میں ایک کارنمبر BD-9930 آکر رکی جس میں 3 افراد سوار تھے ان میں سے ایک نے مذکورہ ہیڈ کانسٹیبل کو کہا کہ تم مجھے جانتے ہو میں اس علاقے کا MNA عامر لیاقت حسین ہوں ۔

انہوں نے کہا کہ تم لوگوں کو تنگ کررہے ہو ان سے پیسے بٹورتے ہو اور بدتمیزی سے بات کر نے لگے اسی وقت کیپر اے ایس آٸی شاہد میراں  بھی اسی مقام پر آگئے اور انہوں نے شور شرابا دیکھا تو MNA عامر لیاقت سے پوچھا کیا ہوا ہے۔

Advertisement

جس پر عامر لیاقت نے ان سے بھی انتہائی ناشائستہ ، بدتمیزی اور غلیظ زبان استعمال کرتے ہوئے  SOP پر عمل کرنے کا پوچھا تو اے ایس آٸی نے اپنا کورونا ویکسینیشن کارڈ دکھایا جس پر بھی عامر لیاقت اعتراض لگاتے ہوئے چلے گئے۔

دوسری جانب ٹریفک پولیس کی ریپیڈ کاریں جو کہ شارع فیصل پر متعین ہیں ریپیڈ 5 جس کا انچارج سب انسپکٹر محمد اشرف ہے اس نے نرسری برج موٹر سائیکل پر 3 افراد سوار کو SOP کی خلاف ورزی پر روکا تو انہوں نے پہلے سے طارق روڈ ٹریفک سیکشن کا چالان دکھایا جس پر سب انسپکٹر محمد اشرف نے ان موٹر سائیکل سواروں کو جانے دیا۔

اتنے میں پیچھے سے ایک کار نمبر BD-9930 آکر رکی جس میں 3 افراد سوار تھے وہ باہر طیش میں آئے جس میں ایک شخص نے سرکاری کار کی ڈگی پر مکے مارنے شروع کیے اور خود آپ کو MNA عامر لیاقت ظاہر کیا۔

 جس پر میں نے کار سے باہر اترنے کی کوشش کی تو انہوں نے اور انکے دیگر ساتھیوں نے مکے مارے اور دھکے دئیے اور کار سے اترنے نہیں دیا اور ہم پر مختلف الزامات لگائے ،بدتمیزی کی اور کہا کہ علاقے سے دفع ہو جاؤ ورنہ میں تمھیں نوکری سے برخواست کرادوں گا جس پر مذکورہ افسر نے صبر و تحمل سے کام لیا اور مذکورہ اشخاص آگے روانہ ہوگئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version