Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان کی زیر صدارت پی ایس ڈی پی 22-2021 کے حوالے سے اجلاس

وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرِ صدارت پی ایس ڈی پی 22-2021 کے حوالے سے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا ، جس میں مقامی نوجوانوں کی تربیت ،چینی امداد کے زریعے اسپیشل اکنامک زونز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کو سی پیک سے متعلق دسویں جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کے اجلاس کی تیاری کے حوالے سے آگاہ کیا گیا جبکہ سی پیک اسٹریٹجی ڈرافٹ اور 10ویں جے سی سی اجلاس کے لیے مرتب سفارشات کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان کو بریفنگ دی گئی کہ گوادر اسمارٹ پورٹ سٹی کی ماسٹر پلاننگ مکمل کرلی گئی، پاک چائنہ ٹیکنیکل اینڈ ووکیشنل انسٹیٹیوٹ کا کام 90 فیصد جبکہ ایسٹ بے ایکسپریس وے کا کام بھی 94 فیصد مکمل کرلیا گیا ہے۔

بریفنگ میں کہا گیا کہ سی پیک منصوبوں میں شمسی اور ہوا سے توانائی کے منصوبوں کو ترجیح دینا ہوگی۔

بریفنگ دیتے ہوئے یہ بھی کہا گیا کہ وفاقی حکومت گوادر کے راستے وسطی ایشائی ممالک کو ٹرانزٹ ٹریڈ کی سہولیات کے لیے فریم ورک بنائے گی۔

Advertisement

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے اجلاس کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی اہداف کے حصول کے لیے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کیے جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version