Advertisement

ورلڈ بینک کی کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف

ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر نے کورونا سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی کاوشوں کی تعریف کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے عالمی بینک کے ریجنل نائب صدر سے ملاقات کی جس میں ورلڈ بینک کے کنٹری ڈائریکٹر اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ملاقات میں وزیرِخزانہ شوکت ترین نے ترقی پذیر ممالک کے لئے 12 ارب ڈالر کے تجویز کردہ اقدام کی تعریف کی اور پاکستان میں گورننس اور سروس ڈلیوری کیلئے ورلڈ بینک کے تعاون پر اظہارِ تشکر بھی کیا۔

ورلڈ بینک کے ریجنل نائب صدر نے کہا کہ کورونا سے نمٹنے کیلئے بینک کے مجوزہ 12 ارب ڈالر سے ایک ارب افراد کیلئے کورونا ویکسین خریدی جائے گی جبکہ عالمی بینک کورونا ویکسین کی خریداری کیلئے پاکستان کو 150 ملین ڈالر فراہم کرے گا۔

ورلڈ بینک کے نائب صدر نے کلین اینڈ گرین انرجی کیلئے بھرپور تعاون فراہم کرنے کے عزم کیا اور بینک کا ڈیجیٹل اکانومی آپریشن کیلئے اپنی آئی ٹی ٹیم کی گائیڈنس کی فراہمی پر رضامندی کا بھی اظہار کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version