Advertisement

انسانی حقوق کمیشن کا رکنی وفد پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کرے گا,ترجمان دفترخارجہ

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا ہے کہ اسلامی سربراہی کانفرنس کے آزادانہ انسانی حقوق کمیشن کا وفد اسلام آباد اور آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلامی سربراہی کانفرنس کے آزادانہ انسانی حقوق کمشن کا 12 رکنی وفد 4 اگست سے 9 اگست تک پاکستان اور آزاد کشمیر کا دورہ کرے گا۔

زاہد حفیظ چوہدری کا کہنا ہے کہ رکنی وفد بھارت کے یکطرفہ و غیرقانونی اقدامات کے نتیجے میں بھارتی مقبوضہ کشمیر میں ابتر انسانی حقوق کی صورتحال کا جائزہ لے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسلامی سربراہی کانفرنس کے آزادانہ انسانی حقوق کمیشن کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی ابتر صورتحال کی نگرانی کا مینڈیٹ حاصل ہے، یہ مینڈیٹ 13ہویں اسلامی کانفرنس اور او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے 42 ویں سیشن نے دیا تھا۔

دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس مینڈیٹ کے تحت رکنی وفد مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی باقائدہ رپورٹس جمع کرائے گا۔

Advertisement

زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ اسلامی سربراہی کانفرنس کے آزادانہ انسانی حقوق کمشن کے 17ہویں اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں حقائق جاننے کے مشن بھجوانے پر بھارتی حکومت نے جواب نہیں دیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ کمیشن رکنی وفد نے آزاد جموں و کشمیر کے دورے اور بھارتی قابض افواج کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور پابندیوں کے کشمیریوں پر اثرات کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ کمیشن رکنی وفد اپنے دورے میں مظفر آباد اور لائن آف کنٹرول جائے گا جبکہ اس دوران وفد کشمیری قیادت, کشمیری مہاجرین اور بھارتی مظالم کے متاثرین سے بھی ملاقاتیں کرے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version