Advertisement

مشترکہ کاوشوں سے دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے،آئی جی پولیس بلوچستان

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے ہلا ل شجاعت نے کہا ہے کہ سب کی مشترکہ کاوشوں سے دہشت گردی آخری سانسیں لے رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یومِ شہدا پولیس کے موقع پر پولیس لائن کوئٹہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے ہلال شجاعت نے کہا کہ بلوچستان پولیس شہدا کی قربانیوں کی داستان لازوال ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا نے اپنی جانیں قربان کرکے صوبے میں امن کے قیام  کو یقینی بنایا ہے،شہدا کی قربانیوں کی بدولت ہی شہری خود کو پہلے سے زیادہ محفوظ تصور کرتے ہیں۔

آئی جی پولیس بلوچستان کا کہنا ہے کہ پولیس فورس نے شہادتیں دیکر ایک نئی تاریخِ رقم کی ہے، پولیس اپنے قیام سے لیکر آج تک امن کی علمبردار رہی ہے۔

انکا کہنا تھا کہ ہم نے دہشت گردی کے خاتمے کا عہد کیا ھے، سب کی مشترکہ کاوشوں سے دہشت گردی اب آخری سانسیں لے رہی ہے۔

Advertisement

آئی جی پولیس بلوچستان محمد طاہر رائے ہلا ل شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ صوبے میں قیام امن کے لئے اب تک 936 پولیس آفسران اور جوانوں نے شہادت کا رتبہ پایا ہے۔

واضح رہے کہ تقریب میں ایڈیشنل آئی جی جہانزیب خان جوگیزئی، ریجنل پولیس آفیسر، کمانڈنٹ پی ٹی سی محمد سلیم لہڑی سمیت اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
’’کشمیر کی آزادی ناگزیر، دنیا جانتی ہے بھارت میں مسلمانوں کیساتھ کیا ہورہا ہے‘‘
پاکستان میں کاروبار سے متعلق غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ؛ رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version