Advertisement

مذہبی رواداری ہمارے خطے کی روایتوں کا حصہ ہے،بلاول بھٹو

پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مذہبی رواداری ہمارے خطے کی روایتوں کا حصہ ہے، عدم برداشت کے مظاہرے ہماری تہذیب کے منافی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے رحیم یار خان میں ہندو برادری کے مندر میں تخریب کاری کرنے والے عناصر کے عمل کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اقلیتوں کا تحفظ ریاست کی بنیادی ذمہ داری ہے، جب انتہا پسند مندر پر حملے کررہے تھے تو انتظامیہ کہیں نظر نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ ہندو برادری کے افراد کو اپنی عبادت گاہ کی توہین سے نہ صرف ٹھیس پہنچی بلکہ عدم تحفظ کے احساس میں بھی اضافہ ہوا، اگر ہم ملک میں آباد چند فیصد اقلیتی برادری کو تحفظ کا احساس نہیں دے سکتے تو یہ اکثریتی آبادی کے لئے لمحہ فکریہ ہے۔

چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ انتہاپسندوں نے بھونگ میں مندر کو نقصان پہنچا کر قومی پرچم میں اقلیتوں کی نمائندگی کرتے سفید حصے کی بھی توہین کی ہے، انتظامیہ وسیب میں ہوئے دل دہلا دینے والے افسوس ناک سانحے کے ذمہ داران کو پکڑ کر انہیں عبرت کا نشان بنائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
جنوبی وزیرستان سے خودکش بمبار گرفتار، اعترافی بیانات میں ہوشربا انکشافات
پیپلزپارٹی کا ن لیگ سے سیز فائر برقرار رکھنے کا فیصلہ
علی ظفر نے عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا
اب تک کتنے افغان مہاجرین افغانستان واپس جا چکے؟ بول نیوز نے ڈیٹا حاصل کر لیا
ملک بھر میں ٹماٹر کی قیمت میں ہوش ربا اضافہ، 600 روپے کلو تک فروخت ہونے لگے
فتنہ الہندوستان کا انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version