Advertisement

ویکسین اور احتیاط ہی کورونا کے خلاف موثر ترین ہتھیار ہیں، کمشنر لاہور

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ ویکسین اور احتیاط ہی کورونا وائرس کے خلاف موثر ترین ہتھیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں کمشنر لاہور نے کہا کہ ویکسینیشن مہم میں تیزی لانے کے لیے لاہور انتظامیہ کا جامع منصوبہ تیار ہوگیا ہے، یہ مہم ڈی سی محکمہ صحت لاہور ,لمز اور ذرائع ابلاغ چلائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سینکڑوں رضا کاروں کو باقاعدہ تربیت اور آگاہی مواد کے ساتھ مہم کا حصہ بنایا جائے گا جبکہ یونین کونسل سطح پر رضاکار ٹیمیں محکمہِ صحت کے ساتھ مل کر کام کریں گی۔

کمشنرلاہور کا کہنا ہے کہ اس ویکسینیشن مہم میں موٹیویشنل سپیکرز، کھلاڑیوں، اداکاروں سمیت معروف شخصیت کی مدد بھی لی جائے گی۔

کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے مزید کہا کہ لاہور کو کورونا وائرس اور لاک ڈاؤن سے محفوظ بنانا اولین مقصد اور ترجیح ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ذخیرہ، طاقت، بقا؛ پاکستان کو ڈیمز کی ضرورت ہے
سیلاب متاثرین کیلئے بین الاقوامی امداد کی اپیل فوری طور پر کی جائے، بلاول بھٹو کا حکومت سے مطالبہ
میجر راجہ عزیز بھٹی شہید کی جرأت و بہادری رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، وزیراعظم
پاک فوج کے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے ہتھیار ڈالنے والے خارجی کے تہلکہ خیز انکشافات
نور مقدم کیس میں سپریم کورٹ سے بڑی خبر آگئی
شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان
Next Article
Exit mobile version