Advertisement

نویں اور دسویں محرم کے جلوس کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہوگی، کمشنر لاہور

کمشنرلاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے کہا ہے کہ نویں اور دسویں محرم کے تمام جلوسوں کی نگرانی سی سی ٹی وی کیمروں سے ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان  کی زیرِ صدارت محرم الحرام میں انتظامات کے حوالے سے  اجلاس ہوا جس میں  سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کی خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں کمشنر محمد عثمان نے کہا کہ لاہور شہر کے چار مرکزی جلوسوں کی نگرانی موبائل سی سی ٹی ویز گاڑیوں سے ہوگی، بجلی کی بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنایا جائے گا جبکہ مون سون انتظامات بھی چوکس رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہر زون میں مجالس کیلئے خصوصی ویکسینیشن سینٹرز قائم کیے جائیں گے۔

کیپٹن (ر) محمد عثمان کا کہنا تھا کہ ڈی سی آفس میں مرکزی کنٹرول روم ہوگا جہاں ہر محمکے کا فوکل پرسن موجود ہوگا چوبیس گھنٹے نگرانی کرے گا، لاہور سمیت پوری ڈویژن کے محرم روٹس کی سکیورٹی اور صفائی کواولین ترجیح ہے۔

Advertisement

سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ علمائے کرام متحد ہیں، سکیورٹی پلان جاری ہو چکا ہے۔

کمشنرلاہور کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان نے افسران کو ہدایت کی کہ پوری ایڈمنسٹریشن ہائی الرٹ پر رہے، رابطہ میں خلاء نہ رکھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version