Advertisement

کراچی ائیرپورٹ پر تربیتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا

کراچی ائیرپورٹ پر تربیتی طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تربیتی طیارے میں اڑان بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد فنی خرابی پیدا ہو گئی اور سسٹم فریز ہونے کے باعث کام کرنا چھوڑ دیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ فنی خرابی کے باعث طیارے کا کنٹرول ٹرینی کپتان کے بس میں نہیں رہا۔

ذرائع نے کہا کہ غیرمعمولی صورتحال کی وجہ سے سیسنا طیارے کے کپتان کو مے ڈے مے ڈے کی کال دینی پڑی۔

ذرائع نے کہا کہ مے ڈے کال کے بعد ہنگامی صورتحال ڈیکلیئر ہونے کے بعد فائر کے عملے کو طلب کیا گیا۔

Advertisement

ذرائع نے کہا کہ کنٹرول ٹاور کی معاونت سے کپتان نے تربیتی طیارے کو باحفاظت رن وے پر اتار لیا۔

ترجمان سی اے اے کا اس واقعے پر کہنا تھا کہ تربیتی ساختہ طیارے میں دوران اڑان فنی خرابی پیدا ہوئی تھی۔

ترجمان سی اے اے کا کہنا ہے کہ طیارے کی بحفاظت لینڈنگ ہوئی اور کپتان اورطیارہ دونوں محفوظ رہے۔

ذرائع کے مطابق تربیتی طیارہ اسکائی ونگ ایوی ایشن کا ہے اور اس کا ریجسٹریشن نمبر اے پی بی ڈی جے ہے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ جہاز میں تربیتی پائلٹ سمیت اسکائی ونگ کا پائلٹ سوار تھا۔

اسکائی ونگ حکام نے تصدیق کی کہ طیارہ بحفاظت لینڈ کرا لیا گیا ہے اور طیارہ بڑے حادثے سے بچ گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملک میں یومیہ 4 ہزار میٹرک ٹن تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف
شہید بھٹو نے لیبر پالیسی سے مزدوروں کے حقوق کو تحفظ دیا، بلاول بھٹو
خیبر پختونخوا حکومت کا ایک بار پھر اسمبلی اجلاس کے بغیر ہی بجٹ منظوری پر غور
آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ
کراچی: 15کروڑ سے زائد مالیت کی گیس چوری پکڑی گئی
محسن نقوی کا پاکستان کوسٹ گارڈز کو اپ گریڈ کرنے کا اعلان
Next Article
Exit mobile version