Advertisement

تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کی کارروائی، 3 خطرناک ملزم گرفتار

تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے کارروائی کر کے 3 خطرناک ملزم گرفتار کر لیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق بہاول پور میں تھانہ نوشہرہ جدید پولیس نے کارروائی کر کے سنگین مقدمات میں ملوث بین الاضلاعی بلا میوڑہ گینگ کا سرغنہ 02 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتارملزمان میں کریم بخش عرف بلامیوڑہ، بشیر احمد عرف جنگلی اورسعید احمد عرف شیڈو شامل ہیں۔ گینگ ملزمان بہاول پور، ملتان، لودھراں اور رحیم یار خان میں درجنوں مقدمات میں ملوث ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے تھانہ نوشہرہ جدید کے علاقے میں ڈکیتی معہ قتل، ڈکیتی، سرقہ بالجبر اور چوری کے 08 مقدمات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس نے ملزمان سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ، ناجائز رائفل بور اور پسٹل بور پر قبضہ کر لیا ہے اور ان پر مقدمات درج کر لیے ہیں۔

Advertisement
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کی نشاندہی پر 3 عدد موٹرسائیکلوں سمیت 03 لاکھ 36 ہزار روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ بر آمد ہوا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی پی او نے تھانہ نوشہرہ جدید پولیس کی کارکردگی کو لائق تحسین قرار دیا اور شاباشی بھی دی ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
پاکستان کی خودمختاری کا بھرپور دفاع کیا جائے گا، ترجمان وزیر خارجہ
سونے کی قمیت میں ایک بار پھر بڑا اضافہ
اسرائیلی نگرانی میں پاک فوج غزہ بھیجنے کا بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، وزارتِ اطلاعات کی تردید
دفاع وطن کیلئے پرعزم، کسی بھی بیرونی جارحیت کا جواب سخت اور شدید ہوگا، ڈی جی آئی ایس پی آر
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version