Advertisement

چیف آف آرمی اسٹاف جی ون تائی کوانڈو چیمپیئن شپ رواں سال 6 تا 8 نومبر کو منعقد ہو گا

چیف آف آرمی اسٹاف جی ون تائی کوانڈو چیمپیئن شپ رواں سال 6 تا 8 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی۔
تفصیلات کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جی ون تائی کوانڈو چیمپیئن شپ رواں سال 6 تا 8 نومبر کو اسلام آباد میں منعقد ہو گی جس کے لیے پاکستان اسپورٹس بورڈ کے لیاقت جمنازیم ہال میں تیاریاں جاری ہیں۔ تین روزہ میگا ایونٹ میں کئی نامور غیر ملکی تائی کوانڈو پلیئرز ایکشن میں نظرآئیں گے۔
پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کے صدرکرنل (ر) وسیم جنجوعہ کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے تائی کوانڈو ایونٹ میں 300 کے قریب قومی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے میچز سپروائز کرنے کے لیے انٹرنیشنل ریفریز کو مدعو کیا گیا ہے اور پاکستان کی 2 نیشنل ٹیموں کے ساتھ صوبے، ڈیپارٹمنٹس اور سروسز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔
بین الاقوامی اور قومی کھلاڑیوں کے لیے رجسٹریشن کی آخری تاریخ 25 اکتوبر ہے۔

Advertisement
پی ٹی ایف کے صدر کرنل (ر) وسیم جنجوعہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی ٹیموں نے سی او ایس جی ون ایونٹ کا حصہ بننے میں گہری دلچسپی ظاہرکی ہے۔
وسیم جنجوعہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاکستان تائی کوانڈو فیڈریشن کی جانب سے ایونٹ کے لیے انٹرنیشنل اور قومی شخصیات کو خیرسگالی سفیر نامزد کیا جائے گا۔
ایشین تائی کوانڈو ایسوسی ایشن کے صدر اور پی ٹی ایف کے اعزازی نائب صدر عمر سعید نے کہا کہ تائی کوانڈو کی ورلڈ اور ایشین فیڈریشنز نے پاکستان میں اس میگا ایونٹ کے انعقاد کو خوش آئند قرار دیا ہے۔ ایونٹ سے بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے حوالے سے پاکستان کے مثبت پہلو کو اجاگر کرنے میں مدد ملے گی اور پاکستان کے حوالے سے پوری دنیا میں مثبت پیغام جائے گا۔
پی او اے، پی ایس بی، پاکستان آرمی اور تائی کوانڈو فیڈریشن سمیت تمام اسٹیک ہولڈرز چیمپیئن شپ کے کامیاب انعقاد کو دیکھنے کے خواہاں ہیں۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹیم رینکنگ؛ ٹیسٹ میں آسٹریلیا، ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں بھارت کا پہلا نمبر
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کا آفیشل ترانہ جاری
بڑا استعفیٰ آگیا
اسامہ میر کو ڈراپ کرنے اور حسن علی کو دوبارہ ٹیم میں شامل کرنے کی وجہ سامنے آگئی
دورہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان
دورہ انگلینڈ اور آئرلینڈ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کل ہوگا
Next Article
Exit mobile version