Advertisement

سموگ سے بچاؤ کے لیے پنجاب حکومت کا فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

سموگ

سموگ سے بچاؤ کے لیے پنجاب حکومت نے فضائی آلودگی پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے کہا ہے کہ فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ جلانے اور فضائی آلودگی کا سبب بننے والی صنعتوں اورگاڑیوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
ذرائع نے کہا کہ چیف سیکرٹری پنجاب نے صوبے میں نافذ دفعہ 144 پر شہریوں کو سختی سے عملدر آمد کرنے کی ہدایت دی ہے۔ دفعہ 144 کے تحت فصلوں کی باقیات، کوڑا کرکٹ اور پلاسٹک جلانے پر چھ اکتوبر سے ایک ماہ کے لیے پابندی عائد ہے۔
ذرائع نے کہا کہ ہدایات چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کی زیر صدارت اجلاس میں جاری کی گئیں ہیں۔
چیف سیکرٹری نے کہا کہ متعلقہ محکمے سموگ سے بچاؤ کے لیے جاری گائیڈ لائنز پر عملدرآمد یقینی بنائیں کیونکہ اب کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ سموگ سے بچاؤ کے لیے اسے پیدا کرنے والے عوامل کو روکنا ازحد ضروری ہے۔

Advertisement
چیف سیکرٹری کا کہنا تھا کہ سٹیل ملز اور فیکٹریوں میں غیر معیاری ایندھن کے استعمال پر پابندی پر عملدر آمد یقینی بنایا جائے اور شہری سموگ کی روک تھام کے لیے حکومت کی کوششوں کا ساتھ دیں۔
ذرائع کے مطابق ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، ماحولیات، صنعت، زراعت کے سیکرٹریز نے اجلاس میں شرکت کی ہے۔
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان کی ’’صمود غزہ فلوٹیلا‘‘پر اسرائیلی افواج کے حملے کی شدید ترین مذمت
سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں، وزیراعظم اور وزیرداخلہ کا خراج تحسین
فہد ہارون کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات، ڈیجیٹل میڈیا کے شعبے میں پیش رفت سے آگاہ کیا
فورسز کی بلوچستان میں تابڑ توڑ کارروائیاں، 13 بھارتی اسپانسرڈ دشتگرد واصل جہنم، 2 جوان زخمی
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version