Advertisement

اپوزیشن شفاف انتخابات نہیں چاہتی، عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن شفاف انتخابات نہیں چاہتی ہے۔

عثمان بزدار نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں اپوزیشن کو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑا، خوش فہمی کا شکار اپوزیشن کی امیدوں پر پانی پھر گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کا غیر جمہوری اور غیر اخلاقی رویہ افسوسناک رہا، دعوے کرنے والے شکست پر اجلاس سے راہ فرار اختیار کر گئے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تاریخ ساز قانون سازی ہوئی۔ الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا بل پاس ہونا خوش آئند ہے، اس بل کے پاس ہونے سے انتخابات میں شفافیت آئے گی اور انتخابات کے نتائج پر کوئی انگلی نہیں اٹھا سکے گا۔

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم ووٹنگ سے پاکستان میں شفاف الیکشن کی راہ ہموار ہو گی اور الیکشن کے سو فیصد درست نتائج اخذ ہوں گے جو عوام کا بنیادی اور جمہوری حق ہے۔

Advertisement

عثمان بزدار نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹنگ کا حق دے کر تحریک انصاف کی حکومت نے اپنا وعدہ پورا کیا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن کی جانب سے قانون سازی کی مخالفت ”چور مچائے شور“ کے مترادف ہے۔ اپوزیشن کو اب اپنا منفی رویہ ترک کر دینا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
لاہور ہائیکورٹ میں "خصوصی پیشی" چوہا بھی انصاف لینے پہنچ گیا
پاکستان اور ترکی کی اسرائیلی جارحیت کی مذمت، فلسطینی عوام کیساتھ یکجہتی کا اعادہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version