Advertisement

معلوم نہیں کہ کس ارسطو کی پالیسیوں پر حکومت فیصلے کرتی ہے، اسلم غوری

اسلم غوری

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ معلوم نہیں کہ کس ارسطو کی پالیسیوں پر حکومت فیصلے کرتی ہے۔

اسلم غوری نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی مذمت کی اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران نیازی کی تقریر کے  آفٹر شاکس شروع ہو گئے ہیں، لگتا ہے حکومت کو بنیادی اشیائے ضرورت مہنگے کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پٹرول، بجلی اور کھانے پینے کی بنیادی چیزوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں، مہنگائی ہونے پر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرنے والے عمران نیازی کو اب شرم بھی نہیں آتی۔

اسلم غوری نے کہا کہ عمران خان عوامی مینڈیٹ سے تو حکومت میں آئے نہیں کہ عوامی مفادات کا خیال رکھیں، وہ تو دھاندلی کے ذریعے منتخب کیے گئے ہیں اس لیے عوام کے سامنے خود کو جوابدہ نہیں سمجھتے۔

ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی نے پتہ نہیں کس کو رلانے کا وعدہ کیا تھا، اسے رلا سکے یا نہیں لیکن انہوں نے قوم کو ضرور رلا دیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version