پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی طاہر صادق کا اپنی ہی حکومت پر کرپشن کا الزام

تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی میجر ریٹائرڈ طاہر صادق نے اپنی ہی حکومت پر کرپشن کا الزام لگاتے ہوئے 10 ارب درختوں کی شجر کاری کے منصوبے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد میں ڈاکٹر منزہ حسن کی سربراہی میں قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے موسمیاتی تبدیلی کا اجلاس ہوا۔
اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رکن میجر (ر) طاہر صادق نے اپنی ہی حکومت پر تنقید شروع کردی، انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے لئے بیرونی فنڈز میں بڑے پیمانے پر کرپشن ہوئی، نااہل افسر کو آئی جی فارسٹ لگا کر 4 چارج دئیے گئے، آئی جی فارسٹ بے ضابطگیوں میں ملوث ہیں، 35 لاکھ ڈالر کے فنڈز ہڑپ کرلیے گئے ہیں، 10 بلین درخت منصوبے کا تھرڈ پارٹی آڈٹ کرایا جائے، موسمیاتی تبدیلی کے نام پر جو دورے ہورہے ہیں وہ کرپشن سے بھرے ہوئے ہیں، کوپ 26 میں لوگوں کے پورے پورے خاندان گئے تھے، زرتاج گل کو مورد الزام ٹہراؤں گا، زرتاج گل صاحبہ سب کچھ جانتے ہوئے کیوں خاموش ہیں، رتاج گل وزیراعظم کو کرپشن کی تحقیقات کے لئے لکھیں۔
جواب میں زرتاج گل نے کہا کہ کوپ 26 میں کون گیا ہے مجھے اس سب کے بارے میں معلوم نہیں، میں پاکستان کے پیسوں پر عیش نہیں کرتی، وزیراعظم نے مجھے موقع دیا کہ میں کوپ 26 اجلاس میں شرکت کے لیے جانے والے وفد میں شامل ہوئی، 70 سال میں دس بلین ٹری سونامی جیسا کوئی پروگرام نہیں آیا، وزیراعظم کی طرف سے فرسٹ کلاس ہوائی سفر کرنے کی ہمیں اجازت نہیں، 4 سال کے دوران ایک مرتبہ آسٹریلیا گئی ہوں لیکن میں نے پاکستان کا ایک روپیہ خرچ نہیں کیا، بیرون ملک کانفرس میں میرے شوہر اور بچی کا خرچ ذاتی جیب سے گیا،اگر افسران کی بیگمات اور بچے گلاسگو گئے انکی انکوائری ہونی چاہیے۔
قائمہ کمیٹی نے گلاسگو کانفرس پر وزارت موسمیاتی سے اخراجات کی تفصیلات مانگ لیں ، چیئرپرسن قائمہ کمیٹی نے کہا کہ میڈیا پر بلین ٹری سونامی منصوبے میں گھپلوں کی اطلاعات ہیں، وزارت موسمیاتی تبدیلی فنڈز میں کرپشن پر انکوائری کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

