Advertisement

فیصل آباد میں شادی کی تقریب صف ماتم بن گئی

فیصل آباد کے محلہ فاروق آباد میں شادی والا گھر صف ماتم بن گیا۔

تفصیلات کے مطابق مہندی کی تقریب میں ڈانس نہ کرنے پر بااثر افراد نے گھر جلا دیا۔ بیٹے کی بارات لے جانے کے بجائے متاثرین ضلع کونسل چوک پہنچ گئے۔

متاثرہ خواتین نے تھانہ منصورہ آباد پولیس کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔

اہل خانہ کا کہنا تھا کہا  کہ محلے کے بااثر افراد نے گھر پر حملہ کیا ، اعلیٰ افسران نوٹس لیں۔

متاثرین نے بااثر افراد کے خلاف قانونی کارروائی کیے لیے درخواست دائر کردی۔

Advertisement

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ شراب کے نشے میں دھت ہو کرخواتین کے ساتھ بدتمیزی کی جاتی رہی جبکہ متعلقہ پولیس ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے سے گریزاں ہے۔

پولیس نے متاثرہ خاندان کی درخواست پر سابق پولیس کانسٹیبل سمیت پانچ نامزد اور پانچ نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج  کرلیا گیا ہے، مقدمے میں نامزد سابق پولیس کانسٹیبل کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

دوسری جانب پولیس حکام نے ایس پی مدینہ ڈویژن نے بروقت موقع پر نہ پہنچنے پر اے ایس آئی اور افسران کو اطلاع میں غفلت پر تھانہ کی سیکیورٹی پر مامور کانسٹیبل کو معطل کر دیا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version