Advertisement

سرگودھا: پولیس کی ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کارروائی

سرگودھا میں پولیس نے ڈکیت گینگ کے خلاف بڑی کارروائی کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس نے گھروں میں ڈکیتی، راہزانی، قتل کی وارداتوں میں ملوث بین الاضلاعی گینگ کے 4 ارکان گرفتار کر لیے ہیں جن کا تعلق کھاریاں، گجرات، ایبٹ آباد اور لاہور سے ہے۔

ملزمان کے قبضہ سے 22 لاکھ روپے نقدی، لیپ ٹاپ، موٹرسائیکل و دیگر مال مسروقہ برآمد ہوا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ شجاعت علی، محمد یاسر، محمد فراز اور میاں یاسر نے سرگودھا میں 8 ڈکیتی کی وارداتیں کیں اور ملزمان نے راولپنڈی میں بھی ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہے ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان وٹس ایپ کے ذریعے آپس میں رابطہ کرتے تھے اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ہم نے انہیں گرفتار کیا۔

Advertisement

پولیس نے کہا کہ گھر میں داخل ہونے کے لیے ملزمان خود کو ایجنسی یا ایف بی آر کا اہلکار ظاہر کرتے تھے۔

ڈی ایس پی سٹی ملک عثمان کا کہنا تھا کہ دوران ڈکیتی ملزمان نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل بھی کیا ہے۔

ملزمان کے خلاف تھانہ ساجد شہید، تھانہ کینٹ اور سیٹلائٹ ٹاؤن میں مقدمات درج ہیں۔

ڈی ایس پی سٹی کا مزید کہنا تھا کہ گروہ کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے پولیس ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version