Advertisement

سیالکوٹ واقعے نےمسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھا کر ملک وملت کو بدنام کیا، مفتی تقی عثمانی

ممتازعالم دین مفتی محمد تقی عثمانی کو وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے نئے صدر کے طور پر منتخب کرلیا گیا ہے۔

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے واقعے نے مسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھاکر ملک و ملت کو بدنام کیا ہے۔

اپنی ٹویٹ میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ توہين رسالت ﷺ انتہائی سنگین جرم ہے لیکن ملزم سے اس کے ارتکاب کے ثبوت بھی اتنے ہی مضبوط ہونے ضروری ہیں۔

Advertisement

عالم دین نے کہا کہ کسی پر توہين رسالت ﷺ کا سنگین الزام لگا کر خود ہی اسے وحشیانہ اور حرام طریقے سے سزا دینے کا کوئی جواز نہیں۔ سیالکوٹ کے واقعے نےمسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھاکر ملک وملت کو بدنام کیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ کی ایک فیکٹری کے ملازمین نے سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو جلادیا تھا، سیاسی و عسکری قیادت کے علاوہ ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات اس کی مذمت کررہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version