ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کے واقعے نے مسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھاکر ملک و ملت کو بدنام کیا ہے۔
اپنی ٹویٹ میں مفتی تقی عثمانی نے کہا کہ توہين رسالت ﷺ انتہائی سنگین جرم ہے لیکن ملزم سے اس کے ارتکاب کے ثبوت بھی اتنے ہی مضبوط ہونے ضروری ہیں۔
توهين رسالت انتہائی سنگین جرم ہے لیکن ملزم سے اسکے ارتکاب کے ثبوت بھی اتنے ہی مضبوط ہونے ضروری ہیں کسی پر یہ سنگین الزام لگا کر خود ہی اسے وحشیانہ اور حرام طریقے سے سزا دینے کاکوئی جواز نہیں سیالکوٹ کے واقعے نےمسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھاکر ملک وملت کو بدنام کیا ہے اناللہ
— Muhammad Taqi Usmani (@muftitaqiusmani) December 4, 2021
عالم دین نے کہا کہ کسی پر توہين رسالت ﷺ کا سنگین الزام لگا کر خود ہی اسے وحشیانہ اور حرام طریقے سے سزا دینے کا کوئی جواز نہیں۔ سیالکوٹ کے واقعے نےمسلمانوں کی بھونڈی تصویر دکھاکر ملک وملت کو بدنام کیا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سیالکوٹ کی ایک فیکٹری کے ملازمین نے سری لنکن منیجر کو قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو جلادیا تھا، سیاسی و عسکری قیادت کے علاوہ ہر شعبے سے تعلق رکھنے والی شخصیات اس کی مذمت کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
