Advertisement

ویسٹ انڈیز کے بعد دیگر بین الاقوامی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے کہا کہ ویسٹ انڈیز کے بعد دیگر بین الاقوامی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی۔

فرخ حبیب نے ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کھیل کے میدان آباد ہورہے ہیں، ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ورلڈ کپ میں عمدہ پرفارمینس دکھا کر دنیا کو کرکٹ پسند ملک ہونے کا پیغام دیا ہے، پاکستان کرکٹ سے پیار کرتے ہیں اور پرامن ملک ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ بحال ہونی چاہیے اور اسی وجہ سے ویسٹ انڈیز پاکستان آئی ہے،اس کے بعد دیگر بین الاقوامی کرکٹ ٹیمیں بھی پاکستان آئیں گی اور جو کرکٹ ٹیمیں پاکستان نہیں آئیں انہیں ضرور پچھتاوا ہوا ہوگا۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے مزید کہا کہ کھیلوں کے ساتھ ساتھ پاکستان عالمی امن کو بھی فروغ دیتا رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو کی مصنوعات پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی میں 37 فیصد اضافے کی تجویز
سعودی عرب کے سرمایہ کاروں کا اعلٰی سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا
او آئی سی اجلاس: اسحاق ڈار کا غزہ میں فوری غیر مشروط جنگ بندی کا مطالبہ
وزیراعظم شہبازسریف کے بطور انچارج وزیر ہوتے ہوئے گندم کی درآمد کا انکشاف
فری الیکٹرک موٹر سائیکل اسکیم میں لڑکیوں کا بھی حصہ ہے، مریم نواز
کراچی میں دہشتگردی کے واقعات میں کمی آئی ہے، حالات اب بہتر ہیں؛ وزیراعلیٰ سندھ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version