Advertisement

قومی سلامتی پالیسی کا اجراء آج ہوگا

اسلام آباد: پاکستان میں قومی سلامتی سے متعلق پہلی بار جامع پالیسی تیار کی گئی ہے جس کا اجراء آج وزیر اعظم کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان آج قومی سلامتی پالیسی کا اجراء کریں گے، سو سے زائد صفحات پر مشتمل پالیسی کا آدھا حصہ آج پبلک کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

پالیسی اکانومی، ملٹری اور ہیومن سیکیورٹی کے تین بنیادی نکات پر مشتمل ہے جبکہ اکانومی سیکیورٹی کو قومک سلامتی پالیسی میں مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔

پاکستان میں قومی سلامتی سے متعلق پہلی بار جامع پالیسی تیار کی گئی ہے جبکہ سلامتی پالیسی پر سالانہ بنیادوں پر نظرثانی کی جائے گی اور ہر نئی حکومت کو پالیسی پر ردوبدل کا اختیار حاصل ہوگا۔

نیشنل سیکیورٹی کمیٹی قومی سلامتی پالیسی کی وارث ہوگی اور ہر مہینے حکومت نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کو عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کی پابند ہوگی۔

Advertisement

قومی سلامتی پالیسی میں دو سو سے زائد پالیسی ایکشن وضع کئے گئے ہیں جبکہ پالیسی ایکشن کا حصہ کلاسیفائیڈ تصور ہوگا۔ خطے میں امن، رابطہ کاری اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ تجارت پالیسی کا بینادی نقطہ ہے۔

ہائبرڈ وار فیئر بھی قومی سلامتی پالیسی کا حصہ ہے جبکہ قومی سلامتی پالیسی میں ملکی وسائل کو بڑھانے کی حکمت عملی دی گئی ہے اور کشمیر کو پاکستان کی سلامتی پالیسی میں اہم قرار دیا گیا ہے۔

مسئلہ کشمیر کا حل پالیسی کی ترجیحات میں شامل ہے اور بڑھتی آبادی کو ہیومن سیکیورٹی کا بڑا چیلنج قرار دیا گیا ہے جبکہ شہروں کی جانب ہجرت، صحت، پانی اور ماحولیات، فوڈ اور صنفی امتیاز ہیومن سیکیورٹی کے اہم عنصر ہیں۔

Advertisement

ایران کے ساتھ معاملات عالمی پابندیاں ختم ہونے کے بعد آگے بڑھانے کا اختیار حکومت وقت کو تجویز کیا گیا ہے جبکہ گڈ گورننس، سیاسی استحکام ،فیڈریشن کی مضبوطی بھی پالیسی کا حصہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پربھاری جرمانے،ڈی میرٹ پوائنٹس کا نیا نظام نافذ
بھارت کو کشمیری عوام کے ناقابلِ تنسیخ حقوق کا احترام کرنا ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ
بحیرہ عرب کا سمندری طوفان شکتی میں تبدیل، کراچی سمیت کئی اضلاع میں الرٹ جاری
جے ڈی سی کے ظفر عباس سے 14 کروڑ کا ماہانہ بھتہ مانگنے والا گروہ پکڑا گیا
بیانات نہیں، عملی اقدامات سے ہی غزہ میں امن آئے گا، اسحاق ڈار
پنجاب کا کونا کونا چمکائیں گے، صرف لاہور نہیں، ہر گاؤں ترقی کرے گا، مریم نواز
Advertisement
Next Article
Exit mobile version