Advertisement

اردو میڈیم سرکاری اسکولوں کو انگریزی میڈیم اسکولوں کے برابر لائیں گے، میر عبدالقدوس بزنجو

میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ اردو میڈیم سرکاری اسکولوں کو انگریزی میڈیم اسکولوں کے برابر لائیں گے۔

وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے اردو میڈیم اسکولوں کے معیار کی بہتری کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ بجٹ میں اردو میڈیم پرائمری اسکولوں کے معیار کی بہتری کو ترجیح حاصل رہے گی، سرکاری شعبہ کے اردو میڈیم پرائمری اسکولوں کی بہتری کی جامع پالیسی مرتب کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ تعلیمی پسماندگی کے خاتمے کے لیے شعبہ تعلیم میں اصلاحات اور انقلابی تبدیلیاں ناگزیر ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں بھی شعبہ تعلیم کی ترقی کی باتیں ہوتی رہیں لیکن موثر پالیسی کا فقدان رہا، بجٹ کا بڑا حصہ تعلیم پر خرچ ہوتا ہے لیکن خاطر خواہ نتائج نہیں ملتے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اپنے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے بغیر ترقی کے اہداف کا حصول ممکن نہیں ہے، اردو اور انگلش میڈیم اسکولوں کے معیار میں بہت زیادہ فرق ہے، ایک ہی معاشرے میں تعلیمی معیار کے فرق سے بچوں میں احساس کمتری پیدا ہوتی ہے۔

Advertisement

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: جناح اسپتال میں ینگ ڈاکٹرز کو تنخواہیں نہ ملنے پر احتجاج کی کال
کراچی چڑیا گھر کی مادہ ریچھ رانو کو اسلام آباد منتقل کرنے کی تیاریاں
پاکستان میزبانوں کی درخواست پر افغان طالبان سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر رضامند
جہلم میں بااثر زمیندار کا حیوانیت بھرا ظلم، گائے کی ٹانگ کاٹ دی
چین کا پاکستانی خلا بازوں کو تربیت دینے کا باضابطہ اعلان
کراچی، گھر کی چھت توڑ کر سریا نکالنے والا باپ ملبے تلے دب کر جاں بحق، بیٹا زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version