وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

وزارت مذہبی امور نے رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔
وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حج کے لیے پہلی پرواز 6 جون کو اسلام آباد سے روانہ ہوگی جبکہ 106 فلائٹس کی مدد سے 32 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ ان فلائٹس میں اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 42 پروازیں چلائی جائیں گی، فلائٹ شیڈول ویب سائٹ پر آویزاں، عازمین کو موبائل میسج جاری کر دیئے گئے ہیں۔
ترجمان کے مطابق عازمین حج پریشانی سے بچنے کے لیے شیڈول پر سختی سے عمل کریں جبکہ قریبی اعتماد سینٹر سے بائیو میٹرک کروائیں، ویکسینز، شناختی لاکٹ، پاسپورٹ، حج ویزہ، ٹکٹ اور رِسٹ بینڈ کے لیے حاجی کیمپ سے رابطہ کریں۔
ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرواز سے 72 گھنٹے کے اندرکورونا ٹیسٹ سعودی منظور شدہ 6 لیبارٹریز سے کرانا لازمی ہے ، عازمین حج کے لیے حاجی کیمپوں میں منظور شدہ لیبارٹریز کے بوتھ بنا دیے گئے ہیں۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب روانگی کے لیے عازمین حج کا پی سی آر منفی ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا، پی سی آر ٹیسٹ کے واجبات 4250 روپے عازمین حج کو خود دینا ہوں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

