Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

Now Reading:

وزارت مذہبی امور نے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا

وزارت مذہبی امور نے رواں برس فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے حج پروازوں کا شیڈول جاری کر دیا۔

وزارت مذہبی امور کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق حج کے لیے پہلی پرواز 6 جون کو اسلام آباد سے روانہ ہوگی جبکہ 106 فلائٹس کی مدد سے  32 ہزار عازمین کو سعودی عرب پہنچایا جائے گا۔

ترجمان وزارت مذہبی امور  کا کہنا ہے کہ ان فلائٹس میں اسلام آباد سے روٹ ٹو مکہ پراجیکٹ کے تحت 42  پروازیں چلائی جائیں گی، فلائٹ شیڈول ویب سائٹ پر آویزاں، عازمین کو موبائل  میسج جاری کر دیئے گئے ہیں۔

ترجمان کے مطابق عازمین حج پریشانی سے بچنے کے لیے شیڈول پر سختی سے عمل کریں جبکہ قریبی اعتماد سینٹر سے بائیو میٹرک کروائیں، ویکسینز، شناختی لاکٹ، پاسپورٹ، حج ویزہ، ٹکٹ اور  رِسٹ بینڈ کے لیے  حاجی کیمپ سے رابطہ کریں۔

ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پرواز سے 72 گھنٹے کے اندرکورونا ٹیسٹ سعودی منظور  شدہ 6 لیبارٹریز سے کرانا لازمی ہے ، عازمین حج  کے لیے حاجی کیمپوں میں منظور شدہ لیبارٹریز کے بوتھ بنا دیے گئے ہیں۔

Advertisement

ترجمان وزارت مذہبی امور  کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب روانگی کے لیے  عازمین حج کا پی سی آر منفی ٹیسٹ سرٹیفکیٹ لازمی ہو گا، پی سی آر ٹیسٹ کے واجبات 4250 روپے عازمین حج کو خود دینا ہوں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
27 ویں آئینی ترمیم اگلے ہفتے تک قومی اسمبلی سے منظور ہو جائے گی ، خواجہ آصف
صدر کو تاحیات گرفتار یا ان کیخلاف کوئی کیس نہیں بن سکے گا ، مسودے میں نئی شق شامل
پاک فوج کی جانب سے وانا کے عوام کے لئے مسجد کا تحفہ ، 5 ہزار نمازیوں کی گنجائش
وفاقی حکومت نے عوام کو بجلی کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کر دیا
آذربائیجان کے یومِ فتح پر پاکستانی جے ایف 17 تھنڈر طیاروں کی گھن گرج
آذربائیجان کی فتح غزہ و کشمیر کے حریت پسندوں کیلیے مشعل راہ ہے ، شہبازشریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر