Advertisement

افغان عوام کیلئے فوری بین الاقوامی انسانی امداد کی ضرورت ہے، وزیر خارجہ

وزیر خارجہ بلاول بھٹو  نے کہا ہے کہ  افغان عوام  کے لیے فوری بین الاقوامی انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو ان دنوں  شنگھائی تعاون تنظیم وزارتی کونسل اجلاس  میں شرکت کی غرض  سے ازبکستان  میں موجود ہیں۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے  تاجک ہم منصب سراج الدین محردین سے ملاقات  کی۔

ملاقات میں بلاول بھٹو نے کہا کہ  افغانستان میں امدادی سرگرمیاں اور دیرپا امن و استحکام کی کاوشیں تیز کرنا ہوں گی۔ افغان عوام کے لیے فوری بین الاقوامی انسانی امداد کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان پرامن، متحد، مستحکم اور خوشحال افغانستان کے لیے پرعزم ہے۔

Advertisement

 وزیر خارجہ نے ملاقات کے دوران تاجکستان سے کاسا ایک ہزار توانائی ترسیلی منصوبے کی جلد تکمیل کا معاملہ  بھی اٹھا یا۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ  کاسا ایک ہزار پاور ٹرانسمیشن منصوبے کی جلد از جلد تکمیل کی اشد ضرورت ہے۔ علاقائی خوشحالی کے لیے سڑک اور توانائی رابطوں کی اہمیت کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  ملاقات میں دوطرفہ تجارت، علاقائی روابط میں وسعت اور عوامی روابط مضبوط بنانے پر  بھی گفتگو ہوئی۔

وزیر خارجہ نے متنوع شعبوں میں تعاون، تجارتی وفود کے تبادلوں سے تجارت اور سرمایہ کاری  کے فروغ پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے شنگھائی تعاون تنظیم سمیت کثیر الجہتی فورمز پر دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ قریبی تعاون کو سراہا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
Advertisement
Next Article
Exit mobile version