Advertisement

عمران خان پر دہشت گردی کا مقدمہ، اقوام متحدہ نے نوٹس لے لیا

اقوام متحدہ نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر دہشت  گردی کے مقدمے کا نوٹس لے لیا۔

عرب میڈیا کو انٹرویو  دیتے ہوئے اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفنی ڈوجیرک  نے کہا کہ سربراہ اقوام متحدہ  انتونیو گوتریس پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف لگائے الزامات سے آگاہ ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ  اقوام متحدہ کے سربراہ نے آزاد اور غیر جانبدارانہ طریقے سے قانونی کارروائی کرنے پر زور دیا ہے۔

سربراہ اقوام متحدہ نے پرسکون رہنے، تناؤ کو کم کرنے اور قانون کی حکمرانی کے ساتھ انسانی حقوق اور بنیادی آزادیوں پر زور دیا ہے۔

عمران خان کیخلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

Advertisement

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے  چیئرمین  عمران خان  کے خلاف 21 اگست کو انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت اسلام آباد کے تھانہ مارگلہ میں  مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

عمران خان پر ایف نائن پارک جلسے میں ایڈیشنل سیشن جج کو دھمکانے  کاالزام عائد کیا گیا تھا۔

عمران خان کی حفاظتی ضمانت منظور

گزشتہ روز  اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کی  ضمانت   کی درخواست منظورکرتے ہوئے تین روز کی حفاظتی ضمانت دے دی تھی۔

عدالت نے پولیس کو سابق وزیر اعظم کی گرفتاری سے روک دیا  گیا تھا ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
پاکستان میں کالے جادو پر قید اور بھاری جرمانے کی تجویز، نیا بل سینیٹ میں پیش
آئی اے ای اے نے پاکستان کے سول نیوکلیئر پروگرام کو تسلی بخش قرار دیدیا
پاکستان سے مانچسٹر جانے والوں کے لیے خوشخبری
معصوم ارتضیٰ کی شہادت باہمت والدین کی استقامت اور وطن سے لازوال محبت کی انمول داستان
Advertisement
Next Article
Exit mobile version