Advertisement

پی ٹی آئی رہنماؤں کے الیکشن کمیشن میں داخل ہونے پر پابندی

پی ٹی آئی رہنماؤں

پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے الیکشن کمیشن میں داخل ہونے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کا الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت الیکشن کمیشن میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر نے الیکشن کمیشن کی سیکیورٹی صورتحال پر حکام کو آگاہ کیا اور بتایا کہ کسی کو الیکشن کمیشن میں داخلے کی اجازت نہیں کی جائے گی۔

اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کو  الیکشن کمیشن میں داخل نہ ہونے دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے الیکشن کمیشن کے باہر گیس ماسک اور آنسو گیس کے شیل پہنچانے کی ہدایات کردی ہے۔

Advertisement

اس سے قبل  پی ٹی آئی کے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے پیش نظر اسلام آباد پولیس نے سینکڑوں پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کے ساتھ ریڈ زون کے راستوں کو سیل کر دیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ریڈ زون میں داخلے پر پابندی عائد ہے جس کی پیش نظر کسی بھی قسم کے احتجاج یا اجتماع کی اجازت نہیں ہوگی۔

حکام نے بتایا کہ قانونِ کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

سرکاری ملازمین، میڈیا اور عدالتوں میں  پیش ہونے والے سائلین مارگلہ  روڈ استعمال کریں جبکہ ڈپلومیٹک انکلیو میں داخلہ کےلیے تھرڈ روڈ استعمال کی جائے گی۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا کہ تحریک انصاف احتجاج کے نام پر انتشار پھیلانا چاہتی ہے لیکن انہوں نے کل قانون ہاتھ میں لینے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ترجمان طالبان نے استنبول مذاکرات سے متعلق حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کیا، پاکستان
سابق وزیراعلیٰ سندھ اور سینئر پی پی رہنما آفتاب شعبان میرانی انتقال کرگئے
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version