Advertisement

توشہ خانہ ریفرنس، الیکشن کمیشن کا عمران خان کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم

عمران خان

توشہ خانہ ریفرنس میں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت پانچ رکنی بینچ نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کی نااہلی کی درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران محسن شاہنواز رانجھا، علی گوہر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے جبکہ محسن شاہنواز رانجھا کی جانب سے خالد اسحاق الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور عمران خان کی جانب سے معاون وکیل بیرسٹر الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے۔

سماعت کے دوران معاون وکیل بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمران خان رکن قومی اسمبلی نہیں ہیں جس پر چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے کاغذات میں عمران خان ابھی بھی رکن قومی اسمبلی ہیں اور ریکارڈ پر بھی کہا جاتا ہے کہ الیکشن کمیشن استعفے منظور نہیں کر رہا لیکن الیکشن کمیشن کو جتنے استعفے موصول ہوئے ہم نے منظور کر لیے ہیں۔

چیف الیکشن کمشنر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ تقاریر کیلئے میڈیا پر جائیں یہاں قانون پر بات کریں، ہم نے 30 روز کے اندر اس کیس کا فیصلہ کرنا ہے۔

Advertisement

بعدازاں الیکشن کمیشن کی جانب سے عمران خان کے وکیل کو ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 22 اگست تک ملتوی کردی گئی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
Next Article
Exit mobile version