عمران خان قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے کہا ہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پاکستانی قوم کی امیدوں کا واحد مرکز ہیں۔
اپنے بیان میں فواد چوہدری نے کہا کہ پوری پی ٹی آئی کی قیادت آج لاہور میں جمع ہے جس کا مقصد یوم آزادی منانا ہے اسکے علاوہ جلسے میں عمران خان آئندہ کا لائحہ عمل بھی دینگے۔
انہوں نے کہا کہ 25 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کےخلاف کارروائی شروع کردی ہے اس واقعے میں ملوث ایس ایچ اوز کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا ہے اور 15 دن میں مزید تحقیقات مکمل کی جائیں گی جس میں عطا تارڑ اور رانا ثنااللہ کو تفتیش میں شامل کیا جارہا ہے اور یہ لوگ چھپ کربیٹھے رہیں گے تو اشتہاری قراردیے جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عطاتارڑ اور راناثنااللہ کو خوفزدہ نہیں ہونا چاہیے اور اگریہ بنی گالہ پرچھاپےماریں گےتوجاتی امرا اورن لیگ کی قیادت کے گھربھی دورنہیں ہیں لیکن اگر ہم اسٹریٹ موومنٹ شروع کریں توپانچ دن یہ حکومت نہیں چل سکتی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان کا فائدہ سیاسی استحکام میں ہے اور الیکشن سے ہی سیاسی استحکام آئے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومتیں ختم کرنے کی باتیں الیکشن فریم ورک ہیں، پہلے الیکشن کا اعلان توکریں اور اگر شہبازشریف الیکشن کا اعلان کریں توفریم ورک پربات کرسکتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ حکومت کا مطالبہ ہوگا کہ پنجاب اورخیبرپختون خوا حکومت ختم کردیں اور اگر ہم سے دو صوبوں کی حکومتیں ختم کرنے کا کہا گیا توہم سندھ حکومت کے خاتمے کی بات کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ الیکشن میں عوام جو فیصلہ کرینگے وہ حتمی ہوگا جس کے بعد ہی حقیقی آزادی ممکن ہے جس کا آخری مرحلہ شروع ہوچکا ہے جس کا مقصد ہماری عوام کو کسی کے سامنے جھنے نہیں دینا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News