Advertisement

ملک بھر میں آج موسم کیسا رہیگا؟ جانیے

موسم گرم اور خشک

موسم

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر بالائی علاقوں میں آج  مطلع جزوی ابر آلود رہیگا جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

صوبہ پنجاب

صوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع  میں آج موسم گرم  اورخشک رہے گا جبکہ خطہ ٔپوٹھوہار، لاہور ، اوکاڑہ ، قصور ،  گوجرانوالہ ، سیالکوٹ، نارووال،منڈی بہاؤالدین، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ ، فیصل آباد، ساہیوال ،سرگودھا،خوشاب ، میانوالی اور ساہیوال میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

صوبہ خیبرپختونخوا

Advertisement

 صوبہ کے بیشتر اضلاع میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہیگا البتہ   سوات، چترال ،  دیر،مالاکنڈ ، بونیر، مانسہرہ ،ایبٹ آباد، ہری پور، مردان،چارسدہ ، نوشہرہ ،خیبر،  پشاور،کوہاٹ اور کرم میں تیز ہواؤ ں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

صوبہ سندھ

 صوبہ کے بیشتر اضلاع  میں موسم گرم اورخشک رہے گا جبکہ کراچی سمیت حیدرآباد اور سکھر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔

صوبہ بلوچستان

   صوبہ کے بیشتر اضلاع  میں آج موسم گرم اورخشک رہے گا۔

واضح رہے کہ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سےزیادہ درجہ حرارت میں سبی 40،تربت ،روہڑی اوررحیم یار خان میں 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یومِ شہدائے جموں پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ جاری
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا فتنہ الہندوستان کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
سپریم کورٹ کیفے ٹیریا میں گیس دھماکہ، 12 افراد زخمی
قلات میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد جہنم واصل
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
Advertisement
Next Article
Exit mobile version