وزیر خارجہ کی ملالہ یوسفزئی سے ملاقات، خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال

وزیر خاجہ بلاول بھٹو اور ملالہ یوسفزئی کے درمیان خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم کے متعلق بات چیت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیویارک، امریکہ میں اقوام متحدہ قومی سلامتی کے 77واں اجلاس کے دوران وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ملالہ یوسفزئی سے ملاقات کی ۔
Met @Malala at #UNGA. Exchanged views on women rights & girls education. Discussed #PakistanFloods & challenges posed by this climate catastrophe to education for millions of young children affected, with thousands of schools destroyed & difficult days ahead. pic.twitter.com/LkWfDq9DsW
Advertisement— BilawalBhuttoZardari (@BBhuttoZardari) September 20, 2022
ملاقات میں پاکستان میں خواتین کے حقوق اور لڑکیوں کی تعلیم پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ سیلاب اور اس سے ہوئی تباہی پر بات چیت بھی کی گئی۔
اسکے علاوہ ملاقات میں سیلاب سے متاثر ہونے والے لاکھوں چھوٹے بچوں کے لیے تعلیم کے لیے درپیش چیلنجز پر مشاورت، کی گئی جبکہ ہزاروں اسکول تباہ ہونے اور آنے والے مشکل دنوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
خیال رہے کہ ملالہ یوسفزئی، نوبل انعام یافتہ اور اقوام متحدہ کی پیس، جنہوں نے 77 کے گروپ (ترقی پذیر ممالک) اور چین کے لیے خطاب کیا، نے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا کہ وہ لڑکیوں کے لیے اسکولوں کو محفوظ بنائیں اور ہر بچے کے سیکھنے کے حق کا تحفظ کریں۔
انہوں نے کہا کہ “اگر آپ بچوں کے لیے محفوظ اور پائیدار مستقبل بنانے کے لیے سنجیدہ ہیں، تو تعلیم کے لیے سنجیدہ رہیں”۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News