Advertisement

پنجاب حکومت کا دکھی انسانیت کی خدمت کے لئے احسن اقدام

پنجاب حکومت

پنجاب حکومت کا پی ٹی آئی کو 19 مارچ کے جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کی جانب سے ہیلتھ کارڈ پروگرام میں پیچیدہ لیور سرجری اور بچوں کے دل کی پیچیدہ سرجری کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی سے بحریہ انٹرنیشنل ہاسپٹلز کی وائس پریزیڈنٹ ڈاکٹر شازیہ ملک کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات کے دوران بحریہ انٹرنیشنل ہاسپٹلز کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ ہیلتھ کارڈ پر آپریشن اورپوسٹ آپریشن کیئر کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ہے کہ بحریہ انٹرنیشنل ہاسپٹلز کے اشتراک سے مریضوں کو جگر، گردے اور لبلبہ کی سرجری کی سہولت دی جائے گی۔

اس موقع پر چوہدری پرویزالٰہی نے ہیلتھ کارڈ کے ذریعے علاج کرانے کیلئے مختص رقم میں اضافے کی  اصولی منظوری دے دی ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر ہیلتھ کارڈ پروگرام میں پیچیدہ لیور سرجری اور بچوں کے دل کی پیچیدہ سرجری  کو بھی شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ بحریہ انٹرنیشنل ہاسپٹلز کے ڈاکٹر فیصل حنیف اورجنرل ریٹائرڈ افتخار، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ محمد خان بھٹی، سابق پرنسپل سیکرٹری وزیر اعلیٰ جی ایم سکندر ، سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن عمران سکندر بلوچ اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version