Advertisement

وکلاء برادری قانون دستور کی حکمرانی کی اس جدوجہد میں آگے بڑھیں، عمران خان

عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وکلاء برادری قانون دستور کی حکمرانی کی اس جدوجہد میں آگے بڑھیں۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب بار کونسل کے سینئر اراکین نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے خصوصی تفصیلی ملاقات کی جس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلۂ خیال ہوا۔

چیئرمین تحریکِ انصاف نے اس موقعے پر سینئر ماہرینِ قانون اور بار اراکین کو حقیقی آزادی کی تحریک میں شرکت کی دعوت دی۔

عمران خان نے کہا کہ عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کا قیام اہم ترین ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدم مساوات اور قانون سے انحراف کی روایت نے سنگین پیچیدگیوں کو جنم دیا ہے، مستحکم جمہوریت اور فلاحی ریاست کی بنیاد قانون کی حکمرانی پر استوار ہوتی ہے۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ وکلاء برادری آگے بڑھے اور حقیقی آزادی و قانون دستور کی حکمرانی کی جدوجہد میں کردار ادا کرے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version