سیلاب کی تباہ کاریاں، اموات کی تعداد 13 سو سے تجاوز کرگئی

ملک بھر میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جس کے بعد اموات کی تعداد 13 سو سے تجاوز کرگئی ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک بھر میں سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک ہزار 325 تک پہنچ گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں اور سیلا ب سے سندھ میں مجموعی 522 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ بلوچستان 260 ، پنجاب میں 189 ، گلگت بلتستان 22 اور آزاد کشمیر میں 42 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے بتایا کہ ملک بھر میں 5735 کلو ميٹر سڑک بارشوں اور سيلاب سے متاثر ہوئی ہیں، سندھ میں 2500کلو ميٹر سڑک کو نقصان پہنچا جبکہ بلوچستان میں 1500کلو ميٹر سڑک کو نقصان پہنچا ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 80 اضلاع بارشوں اور سيلاب سے تاحال متاثر ہيں جبکہ 7 لاکھ 50 ہزار 481 مويشيوں کو بھی نقصان پہنچا۔
این ڈی ایم اے کا مزید کہنا ہے کہ ملک بھر میں 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار 329 افراد بارشوں سے متاثر ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

