Advertisement

عمران خان آج اہم پریس کانفرنس کریں گے

عمران خان

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان آئندہ لائحہ عمل کے متعلق آج اہم پریس کانفرنس کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان آج شام 4 بجے اہم پریس کانفرنس کرینگے۔

پریس کانفرنس کے دوران ضمنی الیکشن اور موجودہ سیاسی صورتحال پر گفتگو کی جائیگی جبکہ آئندہ کے لاَئحہ عمل بارے میں بتائیں گے۔

دوران پریس کانفرنس عمران خان لانگ مارچ کے حوالے سے بھی بات چیت کریں گے۔

خیال رہے کہ ضمنی الیکشن کے بعد عمران خان نے لانگ مارچ کو  تمام تر توجہ کا مرکز بناتے ہوئے آج اہم اجلاس طلب کر لیا ہے۔

Advertisement

اجلاس میں پارٹی کی سینئر قیادت کو بلا یا گیا ہے جس میں لانگ مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل تیار کیا جائے گا اور تمام تر تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسد عمر ، شبلی فراز،عمر ایوب اور دیگر سینئر قیادت عمران خان سے ملاقات کرے گی۔

یاد رہے کہ  پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان قومی اسمبلی کے سات حلقوں میں واحد امیدوار کے طور پر 6 نشستوں پر کامیاب ہوئے جس میں این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ صاحب اور این اے 239 کورنگی، کراچی شامل ہے۔

این اے 157 ملتان کی نشست پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کے علی موسیٰ گیلانی 107327 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

کراچی کے حلقہ این اے 237 ملیر سے پیپلز پارٹی کے عبدالحکیم بلوچ 32 ہزار 567 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے۔

اسی طرح پنجاب اسمبلی کے تین حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی نے دو اور پاکستان مسلم لیگ نواز نے ایک نشست حاصل کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، 1 لاکھ 61 ہزار کی تاریخی سطح عبور
Advertisement
Next Article
Exit mobile version