یہ ضمنی انتخاب اس ملک کی تاریخ کا سب سے اہم انتخاب ہے، عمران خان

پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ یہ ضمنی انتخاب اس ملک کی تاریخ کا سب سے اہم انتخاب ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے ضمنی انتخابات کے بارے میں عوام کے نام خصوصی پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 16 اکتوبر بروز اتوار آپ کے حلقوں میں ضمنی انتخاب ہونے والا ہے، یہ ضمنی انتخاب اس ملک کی تاریخ کا سب سے اہم انتخاب ہے۔
عمران خان نے کہا کہ فیصلہ ہو گا کیا پاکستان حقیقی طور پر آزاد ہو گا یا مسلط شدہ ٹولے کی غلامی میں رہے گا، عوام سے اپیل کرتا ہوں اپنے ملک اور اپنے بچوں کے مستقبل کے لئے نکلیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ انتخاب ایک آزاد اور خودمختار پاکستان کے لئے جہاد ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

