Advertisement

توہین عدالت کیس: عمران خان نے بیان حلفی جمع کرا دیا

جج مخالف توہین آمیز الفاظ پر توہین عدالت کیس میں عمران خان نے بیان حلفی جمع کرا دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین  و سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں بیان حلفی جمع کرادیا گیا۔

عمران خان نے اپنے بیان حلفی میں عدالت سے غیر مشروط معافی نہیں مانگی۔

بیان حلفی میں عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سماعت پر عدالت کے سامنے جو کہا اس پر مکمل عمل کروں گا ۔عدالت اطمینان سے مزید کچھ کہے تو اس حوالے سے مزید اقدام کرنے کو تیار ہوں ۔

انہوں نے کہا اگر جج سمجھیں کہ ریڈ لائن کراس کی  ہے تو معافی مانگنے کو تیار ہوں۔ بائیس ستمبر کو عدالت میں دیے گئے بیان پر قائم ہوں اور اس پر عمل کروں گا۔

Advertisement

عمران خان نے بیان حلفی میں مزید کہا کہ تقریر میں جج کو دھمکی دینے کا ارادہ نہیں تھا، ایکشن لینے سے مراد لیگل ایکشن کے سوا کچھ نہیں تھا۔

واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ سماعت پر عدالت سے معافی مانگی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version