Advertisement

دشمن عمران خان کو سیاسی اور انتخابی میدان سے ناک آؤٹ کرنا چاہتے ہیں، مراد سعید

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما مراد سعید نے کہا ہے کہ دشمن عمران خان کو سیاسی اور انتخابی میدان سے ناک آؤٹ کرنا چاہتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مراد سعید نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر نے ن لیگ کی بی ٹیم کا کردار ادا کیا ہے، سب عمران خان کو سیاسی اور انتخابی میدان سے ناک آؤٹ کرنے کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سے لوگوں کی محبت کا اظہار ہے کہ لوگ سڑکوں پر نکلے، کچھ دن قبل ایک پیغام موصول ہوا، ممبر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پیغام پہنچایا، ممبر الیکشن کمشنر نے کہا کہ مجھ پر پریشر ہے کہ عمران خان کے خلاف فیصلہ کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آڈیو لیکس میں سب سامنے آیا تھا کہ کون کون بیٹھ کر کیا کیا باتیں کر رہا ہے، چیف الیکشن کمشنر اور ن لیگ کا گٹھ جوڑ سامنے آگیا ہے، متنازعہ فیصلوں کا سب کو پتہ تھا، یہ سیاسی اور انتخابی میدان میں عمران خان کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔

مراد سعید نے کہا کہ عمران خان نے کال نہیں دی اور لوگ سڑکوں پر ہیں، نواز شریف سڑکوں پر پھر رہا تھا کہ مجھے کیوں نکالا؟ جو بھی حق کا ساتھ دیتا ہے وہ مار دیا جاتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے توشہ خانہ ریفرنس میں عمران خان کو نااہل قرار دے دیا ہے جس کے باعث ملک بھر میں احتجاج جاری ہے۔

 

 

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version