سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کی مشترکہ کارروائی، 4 دہشت گرد گرفتار

سی ٹی ڈی اور حساس اداروں کی مشترکہ کارروائی کے دوران 4 دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے ہیں۔
اس حوالے سے سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ کراچی کے علاقے حب ریور روڈ مواچھ گوٹھ قبرستان کے قریب سی ٹی ڈی اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کی ۔
حکام نے بتایا کہ کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم اور دیگر علیحدگی پسند کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو بارودی مواد فراہم کرنے والے چار 4 دہشت گرد گرفتار کرلیا گیا جن کی شناخت میر علی شاہ ، محمد اقبال ، نصر اللہ اور محمد سے ہوئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گرد بارودی مواددینے حب بلوچستان سے مواچھ گوٹھ قبرستان کراچی پہنچے تھے۔
حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں بارودی مواد برآمد کرلیا گیا ے جو کہ کراچی میں دہشتگرد کارروائیوں میں استعمال ہونا تھا۔
سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ گرفتار دہشت گرد ایک سال سے بارودی مواد سپلائی کرنے کا کام کر رہے تھے اور اس سے قبل بھی دو سے تین مرتبہ بارودی مواد سپلائی کر چکے ہیں جو کہ بیرون ملک سے اسمگل کرکے لاتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

